مجلہ زہاب کا پہلا شمارہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
تحریر Administrator   
بدھ, 21 جولائی 2010 19:07
تحریر۔ مجید سالک ایڈووکیٹ وہاڑی 
ہم نصابی سرگرمیاں کسی بھی اچھے تعلیمی نظام کا لازمہ خیال کی جاتی ہےں جو طلباءکی شخصیت کی تعمیر میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں، اچھے تعلیمی اداروں میں جہاں سپورٹس تقاریری مقابلوں اور ادبی مباحثوں کا انتظام کیا جاتا ہے وہیں تخلیقی سرگرمیوں بالخصوص اردو / انگریزی ادب سے تعلق رکھنے والے طلباءاور اساتذہ کی نگارشات کو منظر عام پر لانے اور ادارے کی کارکردگی اور حاصل کردہ اہداف کی تشہیر کیلئے کالج میگزین شائع کیے جاتے ہیں جو ایک ایسے ریکارڈ کی حیثیت رکھتے ہیں جو فارغ التحصیل طلباءاور تبدیل ہو جانے والے اساتذہ کا مذکور ہ ادارے سے تعلق برقرار رکھتے ہیں، کالج میگزین کی اہمیت کا ادراک اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ تمام ادارے داخلہ کے وقت ہی سالانہ میگزین کی فیس وصول کرتے ہیں تاہم معدود ے چند میں کالج میگزین کی تسلسل سے اشاعت کی روایت پائی جاتی ہے۔ 
گورنمنٹ کالج فار ویمن وہاڑی اپنی تاسیئس کی سلور جوبلی منانے کے قریب ہے متروکہ مندر کی عمارت میں سالِ اول کی کلاس سے شروع ہونے والا ادارہ اس وقت ایک وسیع و عریض خوبصورت عمارت کے ساتھ پوسٹ گریجوایٹ کلاسوں تک تعلیم دے رہا ہے۔یہ ادارہ ابھی تک میگزین کی اشاعت سے محروم تھا ۔کالج کی موجودہ پرنسپل محترمہ نسیم سکندر بخاری صاحبہ کی ذاتی دلچسپی اور مدیر اعلیٰ ڈاکٹر تسنیم رحمن (جو معروف ادبی شخصیت ہیں اور انہوں نے اردو ادب میں تحقیق کے ایک نئے گوشے کو بے نقاب کرتے ہوئے نئے اچھوتے اور وسیع موضوع ”اردو ادب میں تمثیل کاری “ پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ہے ) کی مساعیِ جمیلہ سے زہاب کے نام سے کالج میگزین کا پہلا شمارہ منظر عام پر آیا ہے۔ جو خوبصورت گیٹ اپ عمدہ کاغذ اور تصاویر کے علاوہ پر مغز معیاری مواد سے مزین ہے۔ حصہ اردو کو بصیرت، ادب ، مزاح، متفرق، سروے، نظم اور غزل کے عنوانات کے تحت نیز انگریزی حصہ کو Prose, humour wounderful surveys,اورPoetry کی ذیلی تقسیم دے کر مرتب کیا گیا ہے۔ دونوں حصص میں طلباءاور اساتذہ کو بھرپور نمائندگی دے کر ہر عنوان کے تحت ان کی تخلیقات شامل کی گئی ہیں۔ عمومی طور پر کالج میگزین میںطباعتی اور شاعری میں اوزان کی اغلاط اور طلباءکی حد تک کم معیار کی تخلیقات ملتی ہیں لیکن زہاب کا پہلا شمارہ ان سے مبرا ہے۔ جو اس امر کا ثبوت ہے کہ زہاب کو مرتب کرنے کیلئے ہنر مند اور تجربہ کار افراد کو مدیران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جنہوں نے محنت اور توجہ سے کام کیا ،مضامین کے انتخا ب بالخصوص شعری تخلیقات پر بھرپور توجہ دے کر معیاری انتخاب کیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ کالج میگزین سے ہر میلان طبع کے قاری کو کچھ مل سکے۔ دیر آید درست آید کے مصداق زہاب کا پہلا شمارہ ایک خوبصورت ادبی دستاویز ہے۔ امید ہے زہا ب اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے سدابہار چشمے کا روپ دھار کر آئندہ تسلسل برقرار رکھے گا۔ 

 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 5 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر