|
ملتان اور گردونواح میں صبح سے بارش جاری،نشیبی علاقوں میں پانی جمع |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 16:14 |
ملتان(اعجازالحق سے)۔ملتان اور گردونواح میں صبح سے جاری بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ملتان میں آج صبح 6 بجے سے مسلسل بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب اس بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مسلسل 4 گھنٹے سے جاری بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب،شمالی پنجاب،خیبرپختونخواہ،کشمیر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ 2 سے3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے
|