طیارے کی تباہی نے اہلیان ملتان کو فوکرحادثے کی یاددلادی چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 جولائی 2010 16:14
ملتان(اعجازالحق سے)۔گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرانے والا نجی ائیرلائن  کا طیارہ جس میں عملے کے ارکان سمیت 152 افراد سوار تھے اور یہ سب حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ملتان میں گزشتہ روز سارا دن یہ ہی موضوع زیربحث رہا۔اسلام آباد میں نجی ائیرلائن کے طیارے کی تباہی نے ملتان کے شہریوں کو چار سال قبل سورج میانی میں گر کر تباہ ہونے والے فوکر طیارے کے حادثہ کی بھی یاددلادی۔یاد رہے 10 جولائی 2006 کو ملتان سے لاہور جانے والا پی آئی اے کا فوکرطیارہ اپنی پرواز سے کچھ ہی دیر بعد ملتان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے تین ارکان سمیت 45 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں بعض اہم شخصیات بھی شامل تھی جن میں وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر نصیر،چیرمین اردو ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالروف،ملک کے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر افتخاراحمد راجہ وغیرہ شامل تھے۔جبکہ اسی پرواز سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور موجودہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سفر کرنا تھا لیکن انہوں نے علالت کی وجہ سے ٹکٹ کینسل کرادیا ۔فوکر طیارہ حادثہ کو 4 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی۔
 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 6 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر