ملتان مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اسلام آباد میں طیارے کے حادثہ پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 جولائی 2010 16:16
ملتان(اعجازالحق سے)ملتان بھر کی مذہبی و سیاسی تنظیموں نے اسلام آباد میں طیارے کے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں راو ظفراقبال،پروفیسر اے اے افتخار،ڈاکٹر اشرف علی عتیق ، قاری صدیق الحسن نے کہا کہ یہ ایک قومی حادثہ ہے ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مسلم لیگ ن ملتان کے رہنماوں طارق نعیم اللہ خان،ایم پی اے شاہد محمود خان ،ایم پی اے وحید آرائیں،رانا شاہد الحسن ،عمرآن لیاقت ،سلطانہ شاہین ودیگر نے اسلام آباد میں نجی ائیرلائن کے طیارے کے فضائی حادثہ پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کے حادثہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزادی جائے۔پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر خورشید خان،ایم پی اے ملک عامر ڈوگر،ڈاکٹر اخترملک ودیگر نے طیارہ حادثہ کو المناک سانحہ قراردیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی متاثرہ خاندانوں کے دکھ ودرد میں برابر کی شریک ہے۔جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماوں حافظ عبدالغفار،حافظ ابوہریرہ،عبدالرحمن سیاف،ریاض الرحمن ودیگر نے طیارہ حادثہ کو انتہائی افسوناک قراردیا۔انہوں نے کہا اس موقع پر پوری قوم غمزدہ ہے اور جماعۃ الدعوۃ بھی متاثرہ خاندانوں سے بھرپور اظہار ہمدردی کرتی ہے۔جمعیت علماء اسلام ملتان کے رہنماوں قاری خورشید عباس گردیزی ودیگر نے فضائی حادثے کو انتہائی افسوناک قراردیا ہے ۔جے یو آئی کے رہنماوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔دریں اثنا سنی تحریک،منہاج القرآن،تنظیم اسلامی ،تحریک انصاف،تنظیم اساتذہ سمیت ملتان بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماوں نے اس المناک واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارہ حادثہ کی بڑے پیمانے پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 3 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر