|
مخدوم جاوید ہاشمی کی فزیوتھراپی جاری،حالت بہتر ہوگئی |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 16:18 |
ملتان(اعجازالحق سے)۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کی زبان میں وقت کے ساتھ ساتھ لکنت کم ہورہی ہے ڈاکٹر انہیں دن میں 2 مرتبہ سہارے کے ساتھ چلارہے ہیں جبکہ دن میں ایک مرتبہ بولنے کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔دریں اثنا گزشتہ روز بھی اہم شخصیات نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی۔ان شخصیات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما ظفراقبال جھگڑا،سابق وزراءاعلی خیبرپختونخواہ سردارمہتاب عباسی،پیر صابرشاہ،سابق گورنرپنجاب طارق رحیم ودیگر شامل ہیں۔
|