|
بہاولپور سے دبئی جانیوالی فلائیٹ تاحال روانہ نہیں ہوسکی،مسافر پریشان |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 17:04 |
بہاولپور( ایم اقبال انجم سے)بہاولپور سے دبئی روانہ ہونے والی پی کے221 کی فلائیٹ تاحال دبئی روانہ نہیں ہوسکی۔جس پر مسافر انتہائی پریشان ہیں۔پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق منگل کی صبح بہاولپور سے دبئی کیلئے روانہ ہونے والی فلائیٹ پی کے221کو گوسلو پالیسی کی وجہ سے پہلے فیصل آباداتار لیا گیا اور وجہ ریڈار کی خرابی بتائی گئی۔پی کے 221کے42مسافروں36گھنٹے بعدپی کے3412 کے ذریعے لاہور لایا گیا۔یہاں سے پی آئی اے حکام کے مطابق ان مسافروں کو3072کو ذریعے کراچی بھجوایا جائیگا۔اور پھر وہاں سے انھیں پی کے213 کے ذریعے دبئی روانہ کیا جائیگا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر دبئی جانیوالے مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی بھی کی۔
|