|
ملتان,طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 18:11 |
ملتان(اعجازالحق سے) ملتان میں ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور وکلا اس حادثہ کے سوگ میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی کی غائبانہ نماز جنازہ بار روم کے سامنے ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے صدر شاہ زمان قریشی سمیت جنرل باڈی کے ممبران اور وکلا نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد طیارہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے آج مکمل طور پر سوگ کا اعلان کیا گیا جس پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔
|