|
بہاولپور , زائرین سے بھری بس الٹ گئی ،سات افراد ہلاک |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 18:13 |
بہاولپور( ایم اقبال انجم سے) بہاولپور کے قریب زائرین سے بھری بس الٹنے سے بچے سمیت سات افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق منچن آباد کے علاقے مکلوڈ گنج کے چک حسین کوٹ سے زائرین کی تین بسیں لعل شہباز قلندرکے عرس میں شرکت کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔اس دوران رامہ پھاٹک کے قریب ایک بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں دوسالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس زخمی ہوگئے جن میں عورتوں اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیوٹیموں نے موقع پرپہنچ کرامدادی کاروائیاں شروع کیں اورکرین کی مدد سے بس کو سیدھا کرکے لاشوں کونکالا اور بیس سے زائد افرادکوبہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیاجبکہ متعدد افراد کوموقع پرہی ابتدائی طبی امداد دے کرفارغ کردیاگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
|