|
40 ہزار روپے رشوت لینے والا پٹواری اینٹی کرپشن نے گرفتارکرلیا چاردن کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا،(بہاولپور کی مزید خبریں ایم اقبال انجم سے) |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 18:44 |
بہاول پور( ایم اقبال انجم سے)40 ہزار روپے رشوت لینے والا پٹواری اینٹی کرپشن نے گرفتارکرلیا چاردن کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا تفصیل کے مطابق مدعی احمدخان سے محمداقبال بربراپٹواری موضع شکرانی نے چالیس ہزار روپے رشوت لی تھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل ایکشن کی منظوری ہوچکی تھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحت حسین نے ملزم محمداقبال پٹواری کوگرفتارکرلیا سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔ تحصیل کہروڑپکا میں غیرقانونی ویگن اسٹینڈبندنہ کرنے اورجنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کے وزیراعلی کے احکامات پرعمل درامدنہ ہوسکا بہاول پور( ایم اقبال انجم سے) تحصیل کہروڑپکا میں غیرقانونی ویگن اسٹینڈبندنہ کرنے اورجنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کے وزیراعلی کے احکامات پرعمل درامدنہ ہوسکا لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ نے کمشنر ملتان اورڈی سی او لودھراں سے جواب طلب کرلیا تفصیل کے مطابق محمدجاویدخان دولت زئی نے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تقریبا پندرہ سال قبل تمام قانونی ضابطہ مکمل کرکے شہریوں کی سہولت کیلئے تحصیل کہروڑ پکا میں جنرل بس اسٹینڈ منظورکیاگیا جس کی تعمیرپرخطیر رقم خرچ ہوئی جوکہ تقریبا ایک سال کامیابی سے چلتارہا پھرسیاسی رساکشی اورمفاد برستی کی بنیاد پراسے ویران کردیاگیا اب دوبارہ تقریبا ڈیڑھ سال قبل اسکی مرمت اوررنگ وروغن پرحکومت پنجاب نے تقریبا پانچ لاکھ روپے دوبارہ خرچ کئے اوراسے مکمل طورپر تیار کرلیاگیا اسکے بعد متعدد بار ڈی سی او سیکریٹری آڑ ٹی اے ٹی ایم او اورڈی آئی جی ٹریفک پنجاب چیرمین پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورچیف سیکریٹری سیکریٹریٹ نے غیرقانونی اڈے واقع اندرون شہر کوبندکرنے اور جنرل بس اسٹینڈ کوچالو کرنے کے احکامات صادرکیے لیکن وہ اپنے احکامات پرعمل درامد کرانے سے قاصر رہے حتی کہ استادشریف کی دائرکردہ رٹ پربھی ڈی سی او لودھراں نے ایک تحریری بیان ہائی کورٹ ملتان بنچ میں جمع کرایا کہ جنرل بس اسٹینڈ منتقل کرادیاگیاہے لیکن زمینی حقائق جوں کے توں رہے بلکہ ٹریفک پولیس اور سیکریٹری آرٹی اے ایک دوسرے پرزمہ داریاں ڈالتے رہے اورکاغذی کاروائی کرتے رہے اس سلسلہ متعددبار وزیراعلی سکریٹریٹ کے احکامات کو نظرانداز کردیاگیا 29-12-2009 کووزیراعلی سیکریٹریٹ ڈایریکٹر میجرآفتاب جوکہ پی ایس ٹو چیف منسٹرپنجاب ہیں انہوں نے ان احکامات پرعمل درامد کرانے کے سلسلہ میں کمشنرملتان کو بڑے سخت الفاظ میں خط لکھا انہوں نے کمشنر ملتان کوحکم دیا کہ غیرزمہ داران افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے او ربس اسٹینڈ کوفوری طورپر چالوکیاجائے عدالت عالیہ 15 یوم کے اندر تحریری جواب طلب کرلیا اورغیرقانونی اسٹینڈ مالکان کوبھی نوٹس جاری کردیئے ۔ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد افضل، نائب صدر محمد برھان فرید اور ایگزیکٹو کمیٹی نے پرواز کرنے والے ایک نجی فضائی کمپنی کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثہ پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار بہاولپو( ایم اقبال انجم سے) بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد افضل، نائب صدر محمد برھان فرید اور ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی سے اسلام آباد پرواز کرنے والے ایک نجی فضائی کمپنی کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثہ پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دُعا کی ہے انہوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں زندگی جیسی نعمت سے محروم ہو گئی ہیں چنانچہ اس سانحہ کی مکمل انکوائری کے بعد حادثہ کی رپورٹ منظرِ عام پر لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے محفوظ و مامون رہنے کی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ اینٹوں کے بھٹہ پرکام کرنے والے میاں بیوی کے بیٹوں کو مسلح افراد نے اغوا ءکرلیا بہاول پور( ایم اقبال انجم سے) اینٹوں کے بھٹہ پرکام کرنے والے میاں بیوی کے بیٹوں کو مسلح افراد نے اغوا ءکرلیا دوسری واردات میں خاتون کواغو اءکرکے زیادتی کانشانہ بناڈالا مقدمات درج تفصیل کے مطابق جنوں مائی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ بھٹہ خشت پرموجودتھے ملزمان محمداکرم محمداسلم محمداشرف محمدعمران محمدارشد محمدرمضان نبی خان وغیرہ عرصہ قبل اسکے بیٹے کے ساتھ لڑائی جھگڑاہوا تھا ملزمان نے سائلہ کو پکڑ لیا زدوکوب کیاماراپیٹا اغواءکرکے لے جانے لگے میرے خاوند نے مزاحمت کی ملزمان نے سائلہ کے بیٹوں کوگاڑی میں اغواءکرکے لے گئے آمنہ بی بی نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ بس اسٹینڈ پرکھڑی تھی اچانک کار میں ساجد ولدواحدبخش محمدجہانگیر ساجدولد لال خان اورمحمدافضل آگئے سائلہ کو کارمیں اغواءکرلیا گالی گلوچ کی تشددکیاماراپیٹا سائلہ کی مرضی کے خلاف سائلہ کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا محمدساجد ولد اجمل نے تشددکانشانہ بنایا سائلہ بے ہوش ہوگئی ملزمان نے سائلہ کوچھوڑ کر فرارہوگئے رپورٹ پر تھانہ صدر سمہ سٹہ نے مقدمات درج کرلیے ۔
|