|
گستاخ ملکوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کیساتھ ساتھ ان کے کلچر و ثقافت کا بھی بائیکاٹ کیا جائے،مولانا عمر فاروق |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 18:53 |
وہاڑی (ثناءاللہ عابد سے) فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مرکز القادسیہ میں جماعة الدعوة کے زیرانتظام ضلعی، زونل و مرکزی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جلسے، سیمینارز اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے کے لئے تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر انتظام مختلف شہروں و علاقوں میں جلسوں،حرمت رسول کانفرنسوں و مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کے دن بھی جاری رہافیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف گزشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدکی زیر امارت ضلعی، زونل و مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے جاری تحریک کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسرحافظ عبدالرحمان مکی،تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کنوینئر مولاناامیر حمزہ،حافظ سیف اللہ منصور،رانا شمشاد احمد سلفی،مولانا سیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود، محمد یحییٰ مجاہد،حافظ خالد ولیدو دیگرسمیت ملک بھر سے ضلعی، زونل و مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس سے امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبائ، وکلائ، تاجروں سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمرانوں کی طرف سے تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وہ کردار دیکھنے میں نہیں آرہا جو انہیںادا کرنا چاہئے اقتدار دینے اور چھیننے والی ذات اللہ کی ہے اہل اقتدار کو اس انتہائی اہم مسئلہ پر کسی قسم کے بیرونی دباﺅ کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے واقعات پر حکمرانوں کے علاوہ بعض دیگر سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی افسوسناک ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی پر جس کسی کی غیرت بیدار نہیں ہوتی اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے انہوں نے کہاکہ گستاخ ملکوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کیساتھ ساتھ ان کے کلچر و ثقافت کا بھی بائیکاٹ کیا جائے تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریک کو گلی محلے کی سطح پر منظم کریں گے اور ملک بھر میں اس تحریک کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا کراچی میں محمود آباداورکیماڑی میں ہونے والی حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسوں میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی کانفرنسوں سے الشیخ محمد یوسف طیبی،مولانا محمد یحییٰ بھٹی،مولانا کلیم اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر اقوام متحدہ، او آئی سی او ر دیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے مسلم عوام سراپا احتجاج ہیں مگر 58مسلم ممالک میں سے کوئی ایک بھی حکومتی سطح پر حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فریضہ سر انجام نہیں دے رہا فیصل آباد ،چکوال اوروہاڑی میں ہونے والی حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسوں سے جماعة الدعوةکے رہنماﺅں مولانا عبداللہ نثار،مولانا عمر فاروق،مولانا عبدالوحید شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیںکیا جا سکتا مسلمان توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے، حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے ۔
|