|
محکمہ خوراک سنٹر پپلی اڈا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سینکٹروں بو ری گندم جل گئی |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 20:18 |
وہاڑی ( شفقت رمضان سے) محکمہ خوراک سنٹر پپلی اڈا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سینکٹروں بو ری گندم جل گئی ریسکیو1122اور فائیر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک نے اڈا پپلی کے قریب خریداری مرکز بنارکھا ہے جس میں ہزاروں بوری گندم ذخیر ہ کر کے اسے ترپال سے ڈھانپ رکھا ہے گزشتہ روز تقریبا 12بجے کے قریب اچانک ایک گنجی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تقریبا چھ سو بوری گندم جل گئی ہے آگ کی اطلاع ملتے ہی فائیر بر گیڈ اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے ڈسٹر کٹ فوص کنٹرول محمد اعجاز چوہدری کے مطابق آگ گند م میں رکھنے والی گولیوںسے لگی ایک گنجی میں 14سوبوریاں ہو تی ہے تاہم گندم جلنے سے بچ گئی ہے جسے فوری طور پر فو رملز کو وففت کیا جا رہا ہے
|