مقامی حکومتوں کے ضلعی نظام سے جتنی تر قی ہو ئی ہے اسکی پہلے مثال نہیں ملتی: زاہد اسلا م چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 جولائی 2010 20:22
وہاڑی ( وحید احمد بھٹی سے) مزدور کسان کونسلر سپوٹ نیٹ ورک کے نیشنل کو آرڈنیٹر زاہد اسلا م نے کہا ہے کہ ضلعی حکومتوں کے نظام کے پورے ملک میں دوامی نتائج بر آمد ہوتے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس نظام میں فروخت کے خطایت بہتر تبدیلی کر کے فوری طور پر جماعتی بنیادوں پر بلد یاتی انتخابات کا اعلان کر ے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے و ہاڑی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ساجد علی پروگرام منیجر فا فن سنگت لاہور ،شاہد پر ویز چوہدری ڈسٹر کٹ کو آرڈ نیٹر ۔رانا عمران حلقہ کو آرڈ نیٹر گجرات اور شہزاد حید ر خان حلقہ کو آرڈنیٹر حافظ آباد بھی موجود تھے زاہد اسلام نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے ضلعی نظام سے جتنی تر قی ہو ئی ہے اسکی پہلے مثال نہیں ملتی اس سے عوا م کو شامل اقتدار کرئے فوری انصاف انکی دھلیزپر پہنچا نے کےلئے اقدامات کئے گئے اور ترقی میں عوام کو شامل کیا گیا زاہد اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پربلدیاتی انتخابات کا پورے ملک میں اعلان کرے اور جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرواکر عوام کو شامل اقتدار کر کے ترقی عمل میں شامل کرے

 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 12 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر