ضلع بھاولنگر کے جنوبی حصے میں سیم و تھور کے باعث بے شمار درخت سوکھ چکے ہیں اور ان کی جگہ بھی نئے درخت نہیں لگائے جا رہے :سروئے رپورٹ چھاپیے ای میل
جمعہ, 30 جولائی 2010 10:49
 
بھاولنگر( ڈاکٹر محمد ظفراقبال سے) نہروں ،سڑکوں ،ریلوے لائینوں ،اور انگریزوں کے دور کی جرنیلی سڑکوں پر کھڑے وہ درخت جو کہ بارش آندھیوں اور نامساعد موسمی حالات سے گر چکے ہیں ،مدتوں سےوہیں پڑے دھول مٹی سے گل سڑ رہے ہیں اور سڑ چکے ہیں باقی ماندہ چور اچکے کاٹ کر لے جا رہے ہیں ،سروئے رپورٹ ،ً جس کے مطابق کچھ درخت ایسے بھی ہیں جن کی عمریں ڈیڈھ سو سال سے بھی تجاوز کر چکی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی لکڑی کی کوالٹی ضائع ہو رہی ہے ان درختوں کی محکمہ جنگلات نے آدھی صدی گزرنے کے باوجود بھی اکھٹا کر کے نیلامی نہیں کرائی جس سے اربوں روپے کا یہ سرمایہ برباد ہو رہا ہے ،سروئے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نہر ہاکڑہ میں گرے ہوئے درختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس سے پانی کے بہاﺅں میں تعطل واقع ہونے سے پانی کی رفتار میں کمی سے ٹیلوں پر پانی مقدار پوری نہیں پہنچتی ہے کیونکہ ان پانی میں گرے ہوئے درختوں کے ساتھ درختوں کی ٹہنیاں ، گرد وغیرہ جمع ہو کر مذید نقصان کا باعث بن رہی ہیں ۔یہ علاقہ چونکہ بارڈر لائن پر واقع ہے جس کے باعث ان درختوں کو اٹھایا نہیں جا رہا ۔مگر وہ درخت جو کہ سڑکوں کے کنارے مدتوں سے گرے پڑے ضائع ہو رہے ہیں ان کی طرف سے محکمہ عدم توجہی افسوس ناک ہی نہیں بلکہ مبینہ طور پر قومی املاک کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے ان میں سے ایک ایک درخت لاکھ سے اوپر مالیت کا ہے ۔ایک محتاط تخمینہ کے مطابق ان درختوں کی مالیت اربوں میں ہے ۔جو درخت اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہیں ان کی کٹائی کر کے ان کی جگہ نئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کیونکہ یہ ڈیڈھ سو سالہ درختوں کی لکڑی کی کوالٹی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ان گرے ہوئے درختوں کے اہم حصوں کو چور اچکے کاٹ کر لے جاتے ہیں کیونکہ محکمہ جنگلات میں تو محض درخت کا نمبر ہی چاہیے خواہ باقی درخت ہو یا نہ ہو ۔ضلع بھاولنگر کے جنوبی حصے میں سیم و تھور کے باعث بے شمار درخت سوکھ چکے ہیں اور ان کی جگہ بھی نئے درخت نہیں لگائے جا رہے یہ اس چولستانی علاقہ میں درجہ حرارت بڑھانے کا باعث ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان درختوں کو مربوط نظام کے تحت اکھٹا کر کے ان کی نیلامی کرا کے ملکی گرتے ہوئے معیشت کو سنبھالا دیا جائے تاکہ یہ قومی زرمبادلہ قوم کے کام آئے نہ کہ چور اچکے ہی کاٹ کر لے جائیں ۔

 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 6 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر