اپریل فول (عبدالوارث ساجد) پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
تحریر Administrator   
منگل, 23 مارچ 2010 11:30
تبصرہ کتاب ........اپریل فول
مﺅلف ........عبدالوارث ساجد
پبلشر........صبح روشن اردو بازار لاہور
 فون نمبر:0321-4275767
انسانی جبلت ہے کہ وہ تفریح طبع کے لئے ایسے امور میں بہت جلد مگن ہو جاتا ہے جن سے اسلام نے منع کیا ہے۔ تفریح طبع کے لئے ایک تہوار ”اپریل فول“ ہے جس میں زبان کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ دیگر مغربی اور غیر مسلم تہواروں کی طرح اپریل فول بھی اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان میں انتہائی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اس میں زیادہ تر کردار ان این جی اوز کا بھی ہے جو ایسے مغربی تہواروں کو نوجوان نسل میں فروغ دے رہی ہیں۔ نوجوان نسل جہاں تفریح طبع کی خاطر اپنی تہذیب و ثقافت کو بھول رہی ہے، وہیں اس بے مقصد اور بے معنی تہوار کے ذریعے اپنے ہی دوستوں اور گھر والوں کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کررہی ہے۔ ایسے کتنے ہی جان لیوا واقعات ہمارے گردوبیش میں واقع ہوچکے ہیں کہ ”اپریل فول“ کے ذریعے ذرا سے مذاق میں شدید ترین نقصان ہوگیا۔ 
انسانوں کو بالخصوص مسلمانوں کو ایسے غیر مسلم تہوار جو انسان دشمن بھی ہوں اور خلاف اسلام بھی؟ ان سے ہر صورت بچنا چاہئے۔ اپریل فول جھوٹ کے فروغ کا ذریعہ ہے، ایک بیہودہ فرسودہ رسم کذب بیانی کے ذریعے لوگوں کی دل آزاری نہایت ہی غیر مناسب بات ہے۔ کسے خبر نہیں کہ اپریل فول کا اسلامی تاریخ اور تعلیمات سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ مغرب آہستہ آہستہ ایسی فضول رسموں کے ذریعے پاکستانی معاشرے میں جگہ بنا رہا ہے، جو ہمارے کلچر کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ اسلام کسی کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اپریل فول جیسی بری روایات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ اپریل فول منانا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔ ایسی روایات ہمیں اپنی سنہری اسلامی روایات سے دور کررہی ہیں جو ثقافتی موت کے مترادف ہے۔ محسن انسانیت کا فرمان ہے: “وہ شخص مسلمان نہیں ہوسکتا جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ نہ ہوں۔“ اور ہمارے ہاں اپریل فول کی آڑ میں لوگ اپنی زبان کے ذریعے دوسروں کو تکلیف پہنچا کر خوش ہوتے ہیں۔ اپریل فول مسلمانوں کا تہوار نہیں یہ جن کا تہوار ہے وہی منائیں، مسلمانوں کو نہیں منانا چاہئے۔کوئی سنجیدہ اور باشعور شخص کسی کا دل دکھانے یا جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مذا ق کو پسند نہیں کرتا، بلاوجہ کسی کو پریشان کرنا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں، مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ مغرب کی بُری روایات کی تقلید کرنے کی بجائے ہمیں اپنی اچھی روایات کو سامنے لانا چاہئے۔ اپریل فول کی بنیاد ہی جھوٹ ہے اور ہمارے مذہب نے جھوٹ کو سخت ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔ 
 ایسے لوگ بالخصوص جو ”اپریل فول“ بڑے شوق اور فخر سے مناتے ہیں اور اس کے دفاع میں بے معنی دلائل دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، ان کے سامنے ایسی معلومات ضرور ہوں جو انہیں یہ پتہ دیں کہ اس تہوار کی اصلیت کیا ہے؟ یہ کن کا تہوار ہے؟ کیسے شروع ہوا؟ اور کیونکر فروغ پارہا ہے۔ ہمارے لئے کن نقصانات کا سبب ہے ؟ ہماری تہذیب اور مذہب میں ایسے تہوار کیا اہمیت رکھتے ہیں؟ اور ان کے ذریعے جو نقصانات معاشرے میں ہوتے ہیں وہ کیا کیا ہیں؟
یہ کتا ب ،کتاب سرائے الحمدمارکیٹ، مکتبہ اسلامیہ، دارالابلاغ، نعمانی کتب خانہ، علم و عرفان پبلشرز، غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور سے 65رو پے میں دستیاب ہے۔
 
 

آن لائن

ہمارے ہاں 7 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر